Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبرپختونخوا میں ایک روز میں ڈینگی کے 232 نئے مریض رپورٹ

خیبرپختونخوا میں ایک روز میں ڈینگی کے 232 نئے مریض رپورٹ
October 28, 2021 --- ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) ڈینگی مچھر تاحال آؤٹ آف کنٹرول ہے۔ خیبرپختونخوا میں ایک روز میں ڈینگی کے 232 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد ،راولپنڈی میں ڈینگی کیسز روز بروز بڑھنے لگے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 121 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ دیہی علاقوں سے 63 جبکہ اربن ایریاز سے 58 نئے کیسسز سامنے آئے۔ اسلام آباد میں اس وقت 3 ہزار 3 سو 27 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔ ڈینگی سے اب تک 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 75 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ہولی فیملی میں 45، بینطیر اسپتال میں 18، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 12 مریض لائے گئے ہیں۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 275 ہو چکی ہے۔ 9 مریض تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔