خیبرپختونخوا ، فاٹا سے تحریک انصاف کا ٹکٹ کس کو ملے گا، قیادت آج سر جوڑے گی
اسلام آباد (92 نیوز) عام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبرپختونخوا اور فاٹا سے تحریک انصاف کا ٹکٹ کس کو ملے گا، قیادت آج دوسرے روز سر جوڑے گی۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس دن 2 بجے بنی گالہ میں ہوگا۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگے۔
شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین ، اسد عمر ،پرویز خٹک، اسد قیصر، عاطف خان اور مراد سعید بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔
پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 39 نشستوں کیلئے 208 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں۔
پختونخوا اسمبلی کی 99 نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 715 خواہشمند افراد نے اپنے کوائف دئیے ہیں۔
پارلیمانی بورڈ نے کل فاٹا کے سات حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔
پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے سندھ کے کچھ حلقوں سے امیدواروں کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے۔
اسلام آباد کے تین حلقوں کے امیدواروں کے انٹرویوز کے باوجود تاحال ناموں کا اعلان نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل ہو گا۔