Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبرپختونخوا :ضلع اور تحصیل کونسل کے ناظمین اور نائب ناظمین کا انتخاب 30اگست کو ہو گا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

خیبرپختونخوا :ضلع اور تحصیل کونسل کے ناظمین اور نائب ناظمین کا انتخاب 30اگست کو ہو گا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا
August 19, 2015
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں تحصیل اور ضلع کی نشستوں کےلئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔ تیسرے مرحلے کےلئے پولنگ تیس اگست کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تحصیل اور ضلع کی نشستوں کےلئے تیسرے مرحلے کےلئے پولنگ تیس اگست کو ہو گی۔ تیسرے مرحلے میں تحصیل ناظم، ڈسٹرکٹ ناظم اور نائب ناظمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ یونین کونسل میں کامیاب ہونے والے عہد یدار ضلعی اور تحصیل ناظمین، نائب ناظمین کا انتخاب عمل میں لائیں گے۔ انتخاب اوپن ڈویژن کے طریقہ کار کے تحت ہو گا۔