خیبرپختونخوا حکومت کا دو ہزارڈاکٹرز بھرتی کرنےکااعلان
پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے دو ہزار ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا ، 120وینٹی لیٹرزاور 2لاکھ ماسک بھی خریدے جائیں گے۔
مشیراطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہےصوبے میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 694 ہے ، 121 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، غریب طبقے کیلئے پیکیج کا اعلان کل کرینگے۔
وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس پر جلد قابو پا لیا جائے گا ، صوبے کیلئے دو ہزار ڈاکٹرز بھرتی کئے جائیں گے ، 120 وینٹی لیٹرز اور 2 لاکھ ماسک بھی خریدے جائیں گے ۔