خیبرپختونخوا حکومت نے سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے سکیورٹی واپس لے لی
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے سکیورٹی واپس لے لی۔
میاں افتخار، امیرحیدرہوتی، ایمل ولی خان سے مجموعی طور 12 سکیورٹی اہلکار واپس لے لیے گئے ہیں۔ آفتاب شیرپاؤ سے ایک، امیر مقام سے 3 پولیس اہلکار واپس لئے گئے۔
نوابزادہ امیرخان، ڈاکٹرنعیم، ڈاکٹرافتخار سے بھی پولیس اہلکار واپس لیے گئے، ایم این اے انورتاج، سینیٹر ایوب آفریدی سے 4سکیورٹی اہلکار واپس لیے گئے۔ ڈی جی نیب خیبرپختونخوا ناصر فاروق اعوان سے 7 اہلکار واپس لئے گئے۔