Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  خیبرپختونخوا : بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ہوتے ہی جیتنے والے امیدواروں کا جشن

   خیبرپختونخوا : بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ہوتے ہی جیتنے والے امیدواروں کا جشن
August 30, 2015
پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا میں ضلع ،تحصیل اور ٹاون کونسل کے ناظمین اورنائب ناظمین کے انتخاب کا عمل مکمل ہوتے ہی کامیاب ہونے والے اُمیدواروں اور اُن کے حامیوں  نے جشن منایا جبکہ بعض علاقوں میں لڑائی جھگڑے بھی ہوئے  اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخانات کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہو گیا ، جونہی نتائج سامنے آئے اُمیدواروں کے حامیوں نےڈھول کی تھاپ پربھنگڑا ڈال کر خوب جشن منایا۔ پشاور  میں نتائج کے بعد کارکنوں نے منتخب ناظمین کو کندھوں پر اٹھاکر جیت کا زبردست جشن منایا جبکہ تحریک انصاف کے کارکن ایک بار پھر بڑی جماعت کے طور پر ابھرنے پر خاصے پرجوش  بھی نظر آئے۔ ضلع سوات میں ضلعی  ناظمین اورنائب ناظمین کے انتخاب کے موقع پر جہاں کامیابی کی خوشی میں شدید نعرہ بازی  کی گئی  وہیں  پی ٹی آئی اورن لیگ کے ضلع کونسلرز نے ایک دوسرے پر خوب جملے کسے، دونوں جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی، ٹانک میں بھی بلدیاتی الیکشن کے حوالے  سے  جونہی نتائج کا اعلان  ہوا تو ،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور ہوائی فائرنگ کی تاہم پولیس نے ہوائی فائرنگ  کرنے والے پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔