Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اور قیمت چکائی، وزیراعظم

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اور قیمت چکائی، وزیراعظم
December 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اور قیمت چکائی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں کہا غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا۔ اب سے ذاتی طور پر خیبرپختونخوا کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات سمیت پورے ملک کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کرینگے۔ تحریک انصاف مضبوط بن کر سامنے آئے گی۔

 ادھر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان ذاتی اختلافات پس پشت ڈالیں۔ عمران خان کی قیادت میں خود کو منظم کریں۔ اس وقت اگر تحریک انصاف کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا۔