Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

خیبرٹوآپریشن مکمل کامیابی کے ساتھ جاری ہے :عاصم سلیم باجوہ

خیبرٹوآپریشن مکمل کامیابی کے ساتھ جاری ہے :عاصم سلیم باجوہ
March 21, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ٹو مکمل کامیابیوں کے ساتھ جاری ہے، خیبر ایجنسی سے دہشتگردوں کا صفایہ کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آپریشن ضرب عضب اورخیبر ون اور ٹو کی وجہ سے پاک افغان سرحد پر حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانوں سے نکال نکال کر مار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن خیبر ٹو کے اس مرحلہ میں 80 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 100 دہشتگر د زخمی ہوئے ہیں۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے سات جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دہشتگردوں کا صفایا نہیں ہو جاتا  دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز مکمل قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔