Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبرایجنسی : پکڑے جانے پر خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، 2اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق

خیبرایجنسی : پکڑے جانے پر خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، 2اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق
September 1, 2015
خیبرایجنسی (92نیوز) خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں خودکش دھماکے میں خاصہ دار فورس کے دو اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق اور چھپن زخمی ہوگئے۔ اے پی اے دفتر کے قریب ملنے والے دو بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی میں آخری ہچکیاں لیتے دہشت گردوں نے امن پر ایک اور وار کردیا۔ تحصیل جمرود میں اے پی اے دفترکے سامنے بازار میں خودکش دھماکہ ہوا۔ پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی شہاب علی شاہ کے مطابق جمرود میں پولیو مہم کے لئے سکیورٹی سخت تھی۔ گاڑیوں کی تلاشی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے خودکش حملہ آور کو پکڑا لیکن اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں چار افراد جاں بحق اورچھپن زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاصہ دار فورس کے دو اہلکار اور ایک شہری شامل ہے۔ زخمیوں میں پندرہ خاصہ دار ہیں جن میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو جمرود ہسپتال اور پشاورکے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں نے دم توڑ دیا۔ سکیورٹی فورسز نے اے پی اے کے دفتر کے باہر ملنے والے مزید دو بم بھی ناکارہ بنادیئے۔