Saturday, July 27, 2024

خیبرایجنسی: پاک فوج نے جماعت الااحرار کے تربیتی کیمپ تباہ کر دیے

خیبرایجنسی: پاک فوج نے جماعت الااحرار کے تربیتی کیمپ تباہ کر دیے
February 18, 2017

خیبرایجنسی (92نیوز) پاک فوج نے کارروائی کرکے کالعدم جماعت الاحرار کے کیمپ تباہ کر دیے، کارروائی میں تربیتی کمپاؤنڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیم کے خیبر اور مہمند ایجنسیوں کے سرحدی علاقے کی دوسری جانب موجود کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

کارروائی میں تربیتی کمپاؤنڈ کے علاوہ چار کیمپ تباہ کر دیے جبکہ کالعدم جماعت الااحرار کے  ڈپٹی کمانڈر عادل باچا کے دفترکوتباہ کردیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی میں جماعت الاحرار کے دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی ہیں۔ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی ذمہ داری اسی دہشت گرد تنظیم نے قبول کی۔ کالعدم دہشت گرد تنظیم کے افغانستان میں محفوظ ٹھکانے ہیں۔