Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خیبرایجنسی : فورسزنےچوکی پر خودکش حملہ کی کوشش ناکام بنادی

خیبرایجنسی : فورسزنےچوکی پر خودکش حملہ کی کوشش ناکام بنادی
July 14, 2017

خیبرایجنسی (92نیوز)ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ خیبرایجنسی میں فورسز نے چوکی پر خودکش حملہ ناکام بنادیا۔جوابی کارروائی میں افغانستان سے آنیوالے 2بمبارمارے گئےدوسری طرف ڈیرہ غازی خان میں دو دہشتگردوں سمیت سہولت کاروں کا گروہ گرفتارکرلیاگیا ۔

تفصیلات کےمطابق سکیورٹی فورسز کے جوان دلیرفسادی ہر جگہ ڈھیر۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جاروبی سے 2کلومیٹر دور پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ افغانستان سے داخل ہونے والے 2خودکش بمبار مستھارا چوکی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ اہلکاروں نے حملہ ناکام بنانے کےلئے سر دھڑ کی بازی لگادی۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز کی بھرپور کارروائی میں دونوں خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ پاک سرزمین کا تحفظ کرتے ہوئے 2فوجی جوان زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پنجاب رینجرزپولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے ڈیرہ غازی خان میں کامیاب آپریشن کیا۔ دہشتگردوں سمیت سہولت کاروں پر مشتمل گروہ قانون کے شکنجے میں آگیا پکڑے گئے سہولت کاروں میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے غیر قانونی خودکار ہتھیاراسلحہ گولہ بارود کی بڑی کھیپ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں بھی برآمدکر لی گئیں۔ ترجمان آئی ایس پی کے مطابق دہشتگرد لاہور اور صوبہ سندھ کے بڑے شہروں میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔