Wednesday, December 7, 2022

خیبرایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 دہشتگرد ہلاک

خیبرایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 دہشتگرد ہلاک
پشاور(92نیوز)خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں نو دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔ بمباری سے تین دہشت گرد زخمی ہوئے جبکہ چار ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ تفصیلات کےمطابق قبائلی علاقوں سے بچے کھچے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کےلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مزید تیز ہوگئی ہیں  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کے دوران ایک بار پھر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا راجگال کے علاقے میں ہونے والی اس کارروائی میں نو دہشت گرد مارے گئے دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے فضائی کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے دہشت گردوں کے چار ٹھکانے بھی نیست و نابود کردیئے گئے۔