Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبرایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 15 دہشت گرد ہلاک‘ 12زخمی

خیبرایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 15 دہشت گرد ہلاک‘ 12زخمی
August 16, 2016
خیبرایجنسی (92نیوز) خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں پندرہ دہشت گرد ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پا ک افغان بارڈر پر راجگال وادی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے 9 خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے سلسلے میں سکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں پندرہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کارروائی میں بارہ دیگر دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ پاک فوج نے افغان بارڈر پر راجگال وادی میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی اور زمینی حملے کئے۔ حملوں میں دہشت گردوں کے 9 خفیہ ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے بارڈر کے دونوں جانب دہشت گردوں کی نقل و حرکت میں کمی آئےگی۔