Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبرایجنسی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 30 دہشتگردہلاک

خیبرایجنسی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 30 دہشتگردہلاک
March 25, 2015
خیبر ایجنسی(ویب ڈیسک)خیبر ایجنسی  میں سکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کے دوران کالعدم لشکر اسلام کے اہم کمانڈر سمیت تیس دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاجبکہ  اسلحہ اور گولہ بارود کے دو بڑے ذخیرے بھی تباہ کردیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس معلومات پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں اور فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے تیرہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری اور شیلنگ کی جس میں 30 دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کارروائی میں اسلحہ اور گولہ بارود کے دو بڑے ذخیروں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق بمباری میں لشکر اسلام کے اہم کمانڈر صلاح الدین ایوبی کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔