Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبرایجنسی : باراتیوں کی پک اپ سیلابی ریلے میں بہہ گئی‘ 12 افراد جاں بحق

خیبرایجنسی : باراتیوں کی پک اپ سیلابی ریلے میں بہہ گئی‘ 12 افراد جاں بحق
July 30, 2016
خیبرایجنسی (92نیوز) خیبرایجنسی کے علاقہ ذخہ خیل میں باراتیوں سے بھری پک اپ سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ افسوسناک حادثے میں تیرہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث پولیٹیکل انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے قریبی علاقہ ذخہ خیل میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گئیں جب باراتیوں سے بھری پک اپ سیلابی ریلے کی نذر ہو گئی۔ پک اپ میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔ پولیٹیکل انتظامیہ خیبرایجنسی کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے جاں بحق ہونے والوں میں تیرہ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کو نکالنے اور لاپتہ افراد کی تلاش کےلئے لائن افسرکی سربراہی میں خاصہ دار فورس کی ٹیم علاقے کو روانہ کردی گئی ہے۔ وادی تیراہ میں گزشتہ رات ہونے والی شدید بارش کے باعث سیلابی ریلہ آیا۔