Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

 خیبرایجنسی: باراتیوں کی وین سیلاب میں بہہ جانے سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی

 خیبرایجنسی: باراتیوں کی وین سیلاب میں بہہ جانے سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی
July 30, 2016
خیبرایجنسی(92نیوز)خیبرایجنسی کے علاقہ بازارذخہ خیل میں شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔باراتیوں سے بھری پک اپ سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے چھبیس افرادجاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پک اپ سیلابی ریلے میں بہہ جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ ذخہ خیل میں جہاں باراتیوں سے بھری پک اپ وادی تیراہ کے قریبی علاقہ بازار ذخہ خیل میں جارہی تھی  تیراہ میں ہونے والی شدید بارش کے باعث سیلابی ریلہ آیا اور پک اپ کو بہا لے گیا۔ فاٹا ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل فیاض علی شاہ کے مطابق پک اپ میں تیس افراد سوارتھے سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے چھبیس افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں اٹھارہ بچے اور چھ خواتین شامل ہیں۔ ایف ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ طورپر چار لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔