Friday, October 7, 2022

  خون سفید ہوگیا ،بھائی نے جائیداد کے تنازع پر دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا

   خون سفید ہوگیا ،بھائی نے جائیداد کے تنازع پر دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا
نارووال(92نیوز)محلہ گنج حسین آباد میں جائیداد کے تنارع پر  بھائی نے دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نارووال کے محلہ گنج حسین آباد میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا۔ باپ محمد حسین کے مطابق اُس نے نو لاکھ کی جائیداد فروخت کی تھی جو چاروں بھائیوں میں  برابر  تقسیم کردی جبکہ ایک لاکھ اپنے اور اپنی بیوی کے لئے رکھا جس پر قتل ہونے والے دونوں بھائی  یوسف اور شان علی اپنا حصہ مانگتے تھے ۔ اُس کے انکار کرنے پر دونوں اُسے مارنے کے لئے آگے بڑھے تو ایک بیٹے محبوب عالم نے فائرنگ کر کے دونوں بھائیوں کو قتل کر دیا۔ پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال نارووال منتقل کر دی ہیں۔