Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خوف اور مزاح سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کوٹیز“ کا ٹریلر جاری، 18ستمبر کو سینماگھروں کی زینت بنے گی

خوف اور مزاح سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کوٹیز“ کا ٹریلر جاری، 18ستمبر کو سینماگھروں کی زینت بنے گی
May 21, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی ایکشن، کامیڈی اور ہارر فلم ”کوٹیز“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم اٹھارہ ستمبر سے سینماگھروں کی زینت بنے گی۔ جوناتھن میلوٹ اور کیری مورنیون کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایلیمنٹری سکول کے بچوں کی ہے جہاں خوراک سے پیدا ہونے والا ایک پراسرار وائرس کا حملہ آور ہو جاتا ہے جو بچوں کی بڑی تعداد کو وحشی بنا دیتا ہے اور پھر ایک انوکھا ہیرو اساتذہ کی زندگی اور موت کی جنگ میں ان کی رہنمائی کرتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار الیجا ووڈ نبھا رہے ہیں۔ دیگر اداکاروں میں الیسون پل، رین ولسن، سنی مے، ارمانی جیکسن و دیگر شامل ہیں۔ خوف اور مزاح سے بھرپور یہ فلم رواں سال اٹھارہ ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔