خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کرمسن پیک“ کا نیا ٹریلر جاری، 16اکتوبر کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) گلیرموڈیل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ”کرمسن پیک“ کی کہانی انیسویں صدی میں شمالی انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک مصنفہ ایڈیتھ کشنگ کی ہے جسے اچانک پتہ چلتا ہے کہ اس کا شوہر سرٹامس شارپ انسان نہیں بلکہ کسی اور دنیا سے تعلق رکھتا ہے۔
فلم میں مرکزی کردار ٹام ہیڈلسٹن نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں چارلی ہونم، جیسیکا چسٹین، میا وازی کوسکا، برن گورمین و دیگر شامل ہیں۔ خوف اور دہشت کے مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں سال سولہ اکتوبر کو امریکی سینماگھروں کی زینت بنے گی۔