Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ فلم” دی ڈارک ٹاور“کا نیا ٹریلر جاری

خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ فلم” دی ڈارک ٹاور“کا نیا ٹریلر جاری
July 11, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)سیاہ فام امریکی کا دنیا کوتباہی سے بچانےکےلیےخطرناک مشن شروع ہونیوالا ہے،،،خوف اوردہشت سےبھرپورہالی ووڈ فلم” دی ڈارک ٹاور“کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”دی ڈارک ٹاور “ کی کہانی معروف امریکی مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول سے ماخوذ ہے۔جس میں دنیا کے خاتمے کی عکاسی کی گئی ہےجبکہ ایک سیاہ فام شخص دنیا کی بقا کی جنگ لڑنےکےلیےخطرناک مشن پرنکل پڑتا ہے اور ڈارک ٹاورکی تلاش کے دوران خوفناک مخلوق اس کا راستہ روکنے کے لیےسرگرم ہوجاتی ہیں۔  فلم کی ہدایات نکولاج آرسل نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں میتھیومیگونگی،کیتھرین وینیک ،جیکی ہالے،کلاؤڈیا کم اور نکولس ہملٹن شامل ہیں۔ سنسنی سے بھرپوریہ فلم چار اگست کو بڑی اسکرین پرسجے گی۔