Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ڈونٹ بریتھ“ ریلیز ہونے میں پانچ روز رہ گئے

خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ڈونٹ بریتھ“ ریلیز ہونے میں پانچ روز رہ گئے
August 21, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ڈونٹ بریتھ“ ریلیز کے لیے تیار۔ تھرلر اور ہارر فلم چھبیس اگست سے سنیما گھروں کا رخ کر ے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ ہارر فلم ”ڈونٹ بریتھ“ کی کہانی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک گھر میں ڈکیتی کا منصوبہ بناتے ہیں۔ روکی نامی خاتون پرآسائش زندگی کا خواب لیے اس گروہ کا حصہ بن جاتی ہے۔ روکی اور اس کے دو دوست ایک امیر نابینا شخص کے گھر ڈاکہ ڈالنے کی ٹھان لیتے ہیں لیکن یہ نابینا شخص سیریل کلر نکلتا ہے۔ اس سے پہلے کہ تینوں دوست نابینا سیریل کلر کا شکار بنتے وہ اس کے گھر سے راہ فرار اختیار کر لیتے ہیں۔ فلم کی ہدایات فیڈی ایلویریز نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں اسٹیفن لینگ، جین لیوی، ڈینئیل زوواٹو، کرسٹیان زیگا، کیٹیا بوکر اور ڈینا کلارک شامل ہیں۔ فلم ”ڈونٹ بریتھ“ پانچ دن بعد سینما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔