Saturday, February 4, 2023

خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”فرینڈ ریکویسٹ“ 9دسمبر کو ریلیز ہو گی

خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”فرینڈ ریکویسٹ“ 9دسمبر کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہارر فلموں کے شائقین کے لیے خوشخبری۔ خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”فرینڈ ریکویسٹ“ کا فائنل ٹریلر جاری۔ تھرلر فلم دسمبر میں سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ ہارر اور تھرلر فلم ”فرینڈ ریکویسٹ“ کی کہانی ایک پراسرار لڑکی کی ہے جو کالج کے ایک طالب علم کے ساتھ دوستی ٹوٹ جانے پر خوفناک انتقام پر اتر آتی ہے۔

پراسرار لڑکی اس طالب علم کے قریبی دوستوں کے خون کی پیاسی ہو جاتی ہے اور چند دوستوں کو قتل کردیتی ہے۔ کالج کے طلبا خوف میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ فلم کی ہدایات سائمن ورہووین نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں ایلیشیا ڈیبنام، ولیم موسلے، کانر پاو¿لو، برٹ مورگن، بروک مارخم، سوسن ڈین فورڈ اور ڈیوڈ بٹلر شامل ہیں۔ فلم نو دسمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔