Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”اے مونسٹر کالز“ کا فائنل ٹریلر جاری

خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”اے مونسٹر کالز“ کا فائنل ٹریلر جاری
December 24, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) فینٹسی فلموں کے دیوانے تیار ہو جائیں۔ خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”اے مونسٹر کالز“ کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم آئندہ برس جنوری کے پہلے ہفتے میں ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فینٹسی ڈرامہ فلم ”اے مونسٹر کالز“ سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیارہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جسے ایک خوفناک بلا اٹھا کر لے جاتی ہے۔ درختوں میں رہنے والی اس دہشت ناک بلا سے بچہ کس طرح نکلنے میں کامیاب ہوگا یہ دیکھنے کے لیے شائقین کو کچھ انتظارکرنا پڑے گا۔

فلم کی ہدایات جان انٹونیو بیونا نے دی ہیں۔ معروف اداکار لیام نیسن نے فلم میں مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ نمایاں اداکاروں میں سیگورنی وِیور، لیوس میگڈوگل، فلیسٹی جونز اور جینیفر لِم شامل ہیں۔ فینٹسی ڈرامہ فلم آئندہ سال چھے جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔