Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خوفناک سمندری طوفان ٹرامی جاپان کے ساحل سے ٹکرا گیا

خوفناک سمندری طوفان ٹرامی جاپان کے ساحل سے ٹکرا گیا
September 30, 2018
ٹوکیو( 92 نیوز) خوفناک سمندری طوفان ٹرامی جاپان کے ساحل سے ٹکرا گیا ، مختلف حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 66 تک جاپہنچی، سیکڑوں پروازیں معطل اور ریل سروس بھی بند کردی گئی۔ بحرالکاہل میں بننے والا طوفان ٹرامی جاپان کےمشرقی اور شمالی ساحلوں سے ٹکرا گیا، 216 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور سمندری لہروں نے ہر سو تباہی مچادی ۔ طوفان کے سبب سیکڑوں پروازیں معطل جبکہ ریل سروس بھی بند کردی گئی، تین لاکھ سے زائد مکانات بجلی سے محروم ہوگئے ہیں ۔ ملک بھر میں شدید بارشوں کاسلسلہ بھی شروع ہوچکاہے ، صرف نیاما شہر میں ساڑھے بہتر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، مختلف علاقوں میں سیلاب کی وارننگز جاری کردی گئی ہے ۔ جاپان میں تین ماہ کے دوران آنے والا یہ تیسرا سمندری طوفان ہے، جس کی وجہ سے انیس مقامات سے 37لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔