Saturday, July 27, 2024

خوش خوراک لوگوں کیلئے چیلنج،5کلو وزنی برگر مفت کھائیں

خوش خوراک لوگوں کیلئے چیلنج،5کلو وزنی برگر مفت کھائیں
February 11, 2018

ڈارون ( 92 نیوز ) آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں قائم ایک ریسٹورنٹ نے خوش خوراک افراد کوپانچ کلو وزنی  برگرمفت کھانے کا چیلنج دیا ہے ۔

چیلنج کے مطابق اس برگر کو چندمنٹ میں ختم کرنا ہوگااورجو ختم نہ کرپایااسے پچھہتر  ڈالربِل دینا پڑے گا۔

سپر سپریم نامی 40 سینٹی میٹر اونچے اورپانچ کلو وزنی اس برگر کودوکلوگوشت،ایک کلوچیز،دودرجن انڈوں، سلاد کے پتوں، پائن ایپل، بن اور مختلف ساس سے تیار کیا گیا ہے۔