Tuesday, September 27, 2022

خوشدل شاہ نے پاکستان ڈومیسٹک کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا

خوشدل شاہ نے پاکستان ڈومیسٹک کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا

ملتان ( 92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں خوشدل شاہ نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر کے شائقین کرکٹ کو خوش کر دیا جبکہ شعیب ملک نے بھی دس ہزار رنز کا سنگ میل  عبور کر لیا۔

سدرن پنجاب کے خوشدل شاہ کے پاکستان ڈومیسٹک  کی تاریخ میں 35گیندوں پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا دیا، ریکارڈ  کو  ٹوئٹر پر عوام کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ۔صارفین نے  خوشدل شاہ کو قومی  ٹی 20 ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

دوسری طرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں  شعیب ملک 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے کرکٹر بن گئے ، ان سے  پہلے ویسٹ انڈیز  کے کرس گیل   اور کیرون پولارڈ بھی دس ہزار  رنز کا  سنگ میل عبور کرچکے ہیں ۔

کے پی کے کی طرف سے کھیلتے ہوئے  شعیب  ملک کی 74 رنز کی اننگز رائیگاں گئی،  بلوچستان نے  خیبر    پختونخوا کو  6 وکٹوں سے ہرا دیا  ۔