Wednesday, September 28, 2022

خوشبوؤں کے شہر پیرس میں سفید رنگوں کی بہار

خوشبوؤں کے شہر پیرس میں سفید رنگوں کی بہار

پیرس (92 نیوز) خوشبوؤں کے شہر پیرس میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے سڑکوں، درختوں، گاڑیوں اور مکانوں کو سفید چادر اوڑھا دی۔
فرانسیسی دار الحکومت پیرس اور قرب و جوار کے شہروں میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا وہاں مختلف رنگوں کی عمارتوں، گاڑیوں، سڑکوں اور درختوں پر بھی سفیدی چھا گئی۔
برفباری نے رات کی تاریکی میں روشن سٹریٹس لائٹس کی روشنیوں میں بھی ایسی چمک ڈالی جیسے یہ رات نہیں بلکہ دن ہے اور وہ بھی اپنے جوبن پر۔
گھروں میں سونے والے تو رات کے اس حسین منظر کو دیکھنے سے محروم رہے لیکن جو جاگ رہے تھے انہوں نے باہر نکل کر اس دلکش نظارے سے لطف اٹھایا۔
لوگوں نے ان مناظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی اور خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔