Monday, September 26, 2022

خوشاب میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے گھر چار کروڑ سے زائد کا ڈاکا

خوشاب میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے  کے گھر  چار کروڑ سے زائد کا ڈاکا
 خوشاب (92 نیوز) خوشاب میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے  کے گھر  چار کروڑ سے زائد کا ڈاکا ڈالا گیا۔ چار ڈاکو غلام رسول سنگھا کے گھر سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے نقد، 175 تولے طلائی زیورات، 30 ہزار امریکی ڈالر، 12 ہزار سعودی ریال لوٹ کر لے گئے ۔ ملزمان نے گھر گھس کر ایم پی اے غلام رسول سنگھا اور اس کے بیٹے عون علی سَنگھا کو باندھا اور دیگر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر لوٹ لیا۔ تھانہ خوشاب میں درج کرائے گئے مقدمہ میں ایم پی اے کے بیٹے نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان گھر سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے، 30 ہزار امریکی ڈالر، 12 ہزار سعودی ریال اور 175 تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈی پی او اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تاہم ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ خیال کیا جاتا تھا کہ عام عوام چوروں اور ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں لیکن حکومتی ایم پی اے کے گھر گھس کر ڈکیتی کی واردات نے پنجاب پولیس کی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔