Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب آج ہی ہو گی !!! سدھندرا کلکرنی شیوسینا کے دہشت گردوں کے سامنے ڈٹ گئے

خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب آج ہی ہو گی !!! سدھندرا کلکرنی شیوسینا کے دہشت گردوں کے سامنے ڈٹ گئے
October 12, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) سدھندرا کلکرنی ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ گئے۔ آج شام کو ہر صورت تقریب کا انعقاد کرنے کا اعلان۔ انہوں نے کہا شیو سینا کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ خورشید قصوری نے کہا نفرت نہیں پھیلانا چاہتے‘ وہ امن کا پیغام لے کر بھارت آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی میں سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری اور ان کی کتاب کی رونمائی کے آرگنائزر سدھندرا کلکر نی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی رونمائی کے منتظم سدھندرا کلکر نی نے اس موقع پر کہا کہ وہ شیو سینا کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ خورشید قصوری نے کہا جنگ مسائل کا حل نہیں‘ بھارت امن کی طرف قدم بڑھائے‘ اسی میں خطے کی بہتری ہے۔ اس موقع پر سدھندرا کلکرنی کا کہنا تھا کہ وہ بھارت آنے پر خورشید قصوری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شیو سینا نے انہیں مخصوص انداز میں ڈرانے کی کوشش کی۔ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ ان کی کتاب کے آرگنائزر پر سیاہی پھینکنا افسوسناک عمل ہے‘ وہ اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے عوام خطے میں امن چاہتے ہیں۔ خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ انہوں نے کلکرنی کی دعوت خوشی سے قبول کی اور ان کا بھارت آنے کا مقصد امن کا پیغام دینا ہے۔ شیو سینا کی انتہا پسندی کا نشانہ بننے والے سدھندرا کلکرنی نے 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر آئل پینٹ پھینکا گیا مگر وہ ڈرنے والے نہیں۔ لاکھوں بھارتی پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔