خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت، نیب پراسیکیوٹر کی سخت سرزنش
سکھر (92 نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر عدالت کی جانب سے سرزنش کی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔
عدالت کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر عبید اللہ ابڑو کی سخت سرزنش کی گئی، آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر نیب سکھر کو طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب کا حال سب کے سامنے ہے آپ لوگ درست تفتیش کرنے کے قابل نہیں۔