Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خورشید شاہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار افسوس

خورشید شاہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار افسوس
January 1, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) خورشید شاہ نے سال نو کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر  افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی موجودہ فضا میں قیمتوں میں اضافہ ظلم  ہے ۔

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی  نے کہا کہ حکومت نے ملک و قوم پر اندرونی اور بیرونی قرضوں کا ناقابل برداشت بوجھ لاد رکھا ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

حکومت کے وہ دعوے کدھر ہیں کہ مالیاتی ریزرو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات پر ناجائز ٹیکس لگا کر عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکال رہی ہے اور اب  پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل  کی قیمتیں بڑھا کر عوام  کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کردیا ہے۔ 

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام پر یہ دوہرا عذاب نازل نہیں ہونے دے گی اور حکومت کے صحت ، تعلیم ، ترقی اور خوشحالی کے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کرے گی۔

 خورشید شاہ کا کہنا  تھا کہ عوام  ہر شعبہ زندگی میں محرومی کا شکار ہیں اور قرضوں میں بدترین اضافے کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کا انجام بخیر نہیں ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت  پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔