Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خورشید شاہ کا پاناما لیکس تحقیقات کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ

خورشید شاہ کا پاناما لیکس تحقیقات کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ
May 4, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ لیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ کیا جس کے لیے وہ آج تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت دیگر پارلیمانی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے سب دوستوں سے مشاورت کروں گا اور اپوزیشن کی جانب سے انکوائری کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس اخباری خبروں کے ذریعے نہیں بلکہ باضابطہ طور پر بھجوائے جائیں گے اور اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کے بعد آج یا کل تک وزیراعظم کو اس حوالے سے خط لکھ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو اپوزیشن کی جانب سے خط نہیں لکھا جائے گا کیوں کہ اس پر عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے جبکہ اپوزیشن کے خط میں لکھا جائے گا کہ ٹی او آرز اپوزیشن نے متفقہ طور پر تیار کئے جسے حکومت سنجیدہ لے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔