Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خورشید شاہ کا سپیکر ایاز صادق سے پارلیمانی کمیٹی کے معاملے پر ملاقات سے انکار

خورشید شاہ کا سپیکر ایاز صادق سے پارلیمانی کمیٹی کے معاملے پر ملاقات سے انکار
May 17, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے معاملے پر سپیکر ایاز صادق کی ملاقات کی دعوت قبول نہیں کی۔ اپوزیشن آج  صبح ہونے والے اجلاس میں اپنی حکمت عملی کا پھر جائزہ لے گی۔ اپوزیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کی تقریر کے حوالے سے غور ہو گا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب کے بعد اپنے چیمبر میں آنے کی دعوت دی۔ خوشید شاہ کے انکار کے بعد غلام احمد بلور اور محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر کے چیمبر پہنچ گئے جہاں انہوں نے خورشید شاہ کو منانے کی کوشش کی تاہم خورشید شاہ اسپیکر ایاز صادق سے ملنے پر رضامند نہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ اسپیکرنے انہیں براہ راست دعوت نہیں دی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔