Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خورشید شاہ نے پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس کل طلب کر لیا

خورشید شاہ نے پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس کل طلب کر لیا
July 30, 2017

اسلام آباد(92نیوز)خورشید شاہ نے پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے لیے مشترکہ امیدوار لانے پر غور کیا جائے گا۔ خورشید شاہ کہتے ہیں عمران خان نے شیخ رشید کو بطور وزیراعظم امیدوار لانے پر اعتماد میں نہیں لیا۔

تفصیلا تکےمطابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے اپوزیشن پارٹیوں کے پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس پیر کی صبح دس بجے طلب کر لیا۔ اجلاس خورشید شاہ کے چیمبر میں ھو گا۔ اجلاس میں پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد کی صورت حال اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے لئے مشترکہ امیدوار لانے پر غور کیا جائیگا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے شیخ رشید کو بطور وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر اعتماد میں نہیں لیا، مشترکہ اپوزیشن اجلاس سے پہلے وزیراعظم کے امیدوار کا اعلان زیادتی ہوگی، تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا کہ وزارت عظمی کا مشترکہ امیدوار لانا چاہئے، اسی سلسلے میں کل اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کا فیصلہ کل کے اجلاس میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کے لئے اپنے امیدوار کا نام طے نہیں کیا۔