Wednesday, September 28, 2022

خورشید شاہ نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کر دی !!! بلدیاتی الیکشن دو تین ماہ تک موخر کرنے کی تجویز

خورشید شاہ نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کر دی !!! بلدیاتی الیکشن دو تین ماہ تک موخر کرنے کی تجویز
سکھر (92نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خور شید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ میں سیلاب کی صورتحال ہے، حکو مت اور لو گ اس میں پھنسے ہو ئے ہیں، اس لیے اگر بلدیا تی الیکشن دو تین ماہ تک مو خر کیے جا ئیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ رو ہڑی کے قریب علی واہن بند کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے تا جروں کے احتجاج کی حما یت کر تے ہو ئے کہا کہ میں اور میری پا رٹی ہر اس شخص کے سا تھ ہے جو تکلیف میں ہو تا ہے۔ حکو مت ٹیکس پر ٹیکس لگا کر آسان راستے ڈھو نڈنے کے بجا ئے نئے ٹیکس پئیر تلاش کر ے۔ ٹیکس پر ٹیکس لگا نا ٹھیک نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جمہو ریت کا ساتھ دیا ہے پھر وہ چا ہے عمران خان ، مو لا نا فضل الرحمان ہو، نواز شریف ہو یا ایم کیو ایم ہم نے جمہو ریت کا ساتھ دیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پا رلیمنٹ اپنا کام کرے اس لیے حکو مت سے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے خلاف تحریک کو ناکام بنا نے کےلئے ساتھ دے۔ عمران خان کو بھی حکو مت سے کیے گئے معاہدے پر عمل کرنا چا ہئے۔ وزیر عظم پو رے پا کستان کے وزیر اعظم ہیں، ان کو ہر جگہ جا نا چاہیے تاہم اللہ رحم کر ے گا ابھی سندھ میں ایسا کو ئی مسئلہ نہیں ہے۔