خورشید شاہ نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن ممبران سے استعفوں کو مطالبہ دہرادیا
اسلام آباد(92نیوز)خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے ،کہتے ہیں ایم کیو ایم کے استعفے واپس ہونے کے حوالے سے پر امید ہیں ۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ شروع میں ہی کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران استعفی دیں۔
الیکشن کمیشن کے ممبران متنازعہ ہو چکے ہیں باعزت طریقے سے استعفی دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے ٹریبونل کے فیصلے کااحترام کیا ہے۔ کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیے ۔
خورشید شاہ نے ایم کیو ایم کے استعفے واپس لینے کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔