Monday, October 3, 2022

خورشید شاہ میر شبیر خان بجارانی کو منانے کی ناکام کوششیں کرتے رہے

خورشید شاہ میر شبیر خان بجارانی کو منانے کی ناکام کوششیں کرتے رہے
کراچی ( 92 نیوز ) میرشبیرخان بجارانی کی پیپلز پارٹی سے علیحدگی پر خورشید شاہ منانے ناکام کوششیں کرتے رہے ۔ خورشید شاہ کی شبیربجارانی کوپارٹی چھوڑنے کے حوالے سے روکنے کی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔ پریس کانفرنس کیلئےجاتے وقت میرشبیربجارانی کےقافلے کو خورشید شاہ نے راستے میں روک لیا، میر شبیر خان بجارانی گاڑی سے اتر کے خورشید شاہ کی گاڑی تک گئے ۔ خورشہد شاہ نے میر شبیر خان بجارانی کو مشورہ دیا کہ علیحدگی کا اعلان نہ کریں،اعلیٰ قیادت تک آپکے تحفظات پہنچا کردور کئے جائیں گے، مشورہ نہ ماننے پرخورشید شاہ گاڑی سےاتر کرمیرشبیر بجارانی کی گاڑی میں بیٹھ گئے ۔