Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

خورشید شاہ سرے محل کی کہانی اپنی زبانی سنائیں، کپتان بتائیں کہ وہ اور ان کے ساتھی کروڑ پتی کیسے بنے: رانا ثنا اللہ

خورشید شاہ سرے محل کی کہانی اپنی زبانی سنائیں، کپتان بتائیں کہ وہ اور ان کے ساتھی کروڑ پتی کیسے بنے: رانا ثنا اللہ
May 18, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے اپوزیشن کو اپنے سات سوال پیش کر دئیے۔ کہتے ہیں خورشید شاہ سرے محل کی کہانی اپنی زبانی سنائیں۔ عمران خان بتائیں کہ وہ اور ان کے ساتھی کروڑ پتی کیسے بنے؟ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے خورشید شاہ، عمران خان سے تین، تین جبکہ اعتزاز احسن سے ایک سوال کا جواب مانگ لیا۔ خورشید شاہ سے پوچھا کہ سرے محل، سوئٹزرلینڈ کے اکائونٹس کی تفصیلات اور میٹر ریڈر سے کئی ایکڑ اراضی کا مالک بننے کا نسخہ کیمیا ہمیں بھی بتا دیں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان بتائیں جہانگیر ترین نے قرضے معاف کروائے یا نہیں۔ علیم خان نے انتیس لاکھ میں پچاس کروڑ کی پراپرٹی کیسے خریدی؟ آف شور کمپنی پر جھوٹ کیوں بولا؟ وزیر قانون پنجاب نے اعتزاز احسن سے جواب مانگا کہ انہوں نے ایل پی جی کوٹے اور ہاﺅسنگ اسکیم والوں سے کتنی فیس وصول کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سات سوالوں پر اپنا مؤقف دیا اب اپوزیشن سوالوں کا جواب دے۔