Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خورشید شاہ دبئی سے نئی گائیڈ لائن لیکر کراچی پہنچ گئے

خورشید شاہ دبئی سے نئی گائیڈ لائن لیکر کراچی پہنچ گئے
August 9, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)ملکی سیاست میں  کیا نیاموڑ آئے گا،ٹی او آرز پر پیپلزپارٹی کونسے کارڈ  کھیلے گی؟ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ دبئی میں آصف علی زرداری سے نئی گائیڈ لائن لیکر کراچی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ  نے دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز  کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنمائوں نے ملک کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا ۔پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سندھ کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ پاناما لیکس ٹی اوآرز کے معاملے پر نئی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔  سائبرکرائم بل کا  معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ سائبرکرائم بل پر کل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی غور کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق خورشید شاہ آج رات کراچی سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔