Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خورشید شاہ اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مختلف امور پر گفتگو

خورشید شاہ اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مختلف امور پر گفتگو
September 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان سندھ بالخصوص کراچی کی صورتحال، ایم کیو ایم کے استعفوں اور پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ میں سندھ کی صورتحال پر مختصر بات چیت کی۔ اس دوران کراچی میں سیاسی گرفتاریوں اور پیپلز پارٹی کے شدید تحفظات پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ ایم کیو ایم کے استعفوں کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے تفصیلی بات چیت کے لئے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا وقت دینے کی درخواست بھی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق امید کی جا رہی ہے کہ آج شام ہی دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات ہو گی۔