خورشید شاہ اسلام آباد سے سکھر منتقل، آج احتساب عدالت پیشی

اسلام آباد (92 نیوز) غیر قانونی اثاثوں کے کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے سکھر منتقل کر دیا گیا، آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خورشید شاہ کوسخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے نیب آفس پہنچایا گیا، ان سے اہلخانہ کو بھی ملنے نہ دیا گیا، کارکنوں کو ائیر پورٹ سے ایک کلومیٹر دور ہی روک لیا گیا، خورشید شاہ کو صرف ایک گاڑی میں ایئرپورٹ کے عقبی راستے سے چپکے سے نکال کر نیب آفس لایا گیا۔