Wednesday, December 7, 2022

خورشیدشاہ نے کشیدہ صورتحال پر سیاست چمکائی ،شفقت محمود

خورشیدشاہ نے کشیدہ صورتحال پر سیاست چمکائی ،شفقت محمود
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں  پہلے خورشید شاہ اور پھر ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے خورشیدشاہ نے کشیدہ صورتحال پر سیاست چمکائی ، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو کچھ نہیں کہا ، وزیراعظم نے پہلی بار واضح اسٹینڈ لیا ، یہ موقع تھا اپوزیشن حکومت کے ساتھ کھڑی ہو ۔ شفقت محمود نے مزید کہا کہ  خورشید شاہ چار لفظوں والی بات چار سو لفظوں میں کرتے ہیں، جبکہ ن لیگ خود کو ابھی بھی حکومت میں سمجھتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم سے ایوان میں آکر پالیسی بیان دینے کا مطالبہ کردیا جبکہ ساتھ ہی ساتھ حکومت کو طاقت کے استعمال سے گریز کا مشورہ بھی دے دیا۔ سعدرفیق کا کہنا تھاکہ کوئی سیاسی فائدہ نہیں اٹھا رہا، چند عناصر مذہب کا نام استعمال کرکے پھر سڑکوں پر ہیں، جن سے کوئی باشعور شہری اتفاق نہیں کرتا، کل کی تقریر میں وزیراعظم کا رویہ جارحانہ تھا۔