Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خوردنی تیل کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

خوردنی تیل کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
February 7, 2016
کراچی (92نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پینے کے پانی، ڈیری مصنوعات اورآئل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں پہلی خوردنی تیل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے کہا کہ پاکستان خوردنی تیل کی بڑی مارکیٹ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ حکومت مقامی سطح پر خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے کیلئے سازگار ماحول اورسہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ پینے کے صاف پانی، ڈیری مصنوعات اورآئل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران سے نجات حاصل کرنا اور امن وامان کی صورتحال بہتربنانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔