Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خوراک‘ ایندھن اور سامان رسد لیکر جانیوالا روسی جہاز خلائی سٹیشن سے جڑ گیا

خوراک‘ ایندھن اور سامان رسد لیکر جانیوالا روسی جہاز خلائی سٹیشن سے جڑ گیا
December 26, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) بغیر پائلٹ سفر کرنیوالا روسی خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اتر گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروگریس 62 کارگو طیارہ دو اعشاریہ آٹھ ٹن سے زائد خوراک، ایندھن اور رسد لے کر قزاقستان میں بائیکونور کوسموڈرون سے روانہ ہوا تھا۔ خلائی جہاز کی آمد سے پہلے چند روز قبل بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر اترنے والے برطانوی خلاز ٹیم پیک اور دیگر اراکین مرمتی کام کے سلسلے میں مدار کی لیبارٹری سے باہر آئے اور تین گھنٹے تک سٹیشن کے باہر ہی رہے۔ ان کا بنیادی مقصد خلائی سٹیشن پر نصب متحرک ٹرانسپورٹر ریل کار کو چند سنٹی میٹر آگے بڑھانا تھا، تاکہ خلائی طیارے سے جڑنے میں آسانی پیدا کی جا سکے۔ سفر کے دو روز بعد پروگریس پی 62 خلائی جہاز خودکار طریقے سے خلائی سٹیشن سے متصل ہو گیا۔ پروگریس خلائی جہاز کو حال ہی میں اپ گریڈ کیا گیا تھا۔ اس میں نئے کمانڈ اور ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب اور کرس ریڈار کا بہتر ورژن بھی استعمال کیا گیا ہے۔