Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خودکش حملہ آور کا سر اور جسم کے اعضاءمل گئے

خودکش حملہ آور کا سر اور جسم کے اعضاءمل گئے
August 8, 2016
کوئٹہ (92نیوز) تفتیشی ٹیموں کو کوئٹہ سول ہسپتال کے مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضاءمل گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ کوئٹہ دھماکے کے بعد تفتیشی ٹیموں نے سول ہسپتال میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔ تفتیش کاروں کو خودکش حملہ آور کا سر اور جسم کے اعضاءمل گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکے میں آٹھ کلو وزنی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ بھرمیں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔