Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خودکش حملہ آور شناخت کی ہو گئی‘ خاندان کے12 افراد گرفتار‘ 2بھائی روپوش

خودکش حملہ آور شناخت کی ہو گئی‘ خاندان کے12 افراد گرفتار‘ 2بھائی روپوش
March 28, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں خودکش دھماکا کرنے والے مبینہ دہشت گرد کی شناخت ہوگئی۔ بمبار کا تعلق مظفر گڑھ سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے خاندان کے بارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے گلشن پارک میں ایک بمبار نے رش میں خود کو اڑا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد کی شناخت یوسف ولد غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق مظفرگڑھ کے علاقے بستی شیرانی سے ہے۔ حساس اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے مبینہ دہشت گرد کے گھر کا محاصرہ کرکے دو بھائیوں سمیت خاندان کے بارہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور یوسف لاہور میں دس سال سے مقیم تھا جو مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد پڑھاتا بھی تھا۔ یوسف کے دو بھائی تاحال غائب ہیں جن کے بارے میں سکیورٹی ادارے کھوج لگانے میں مصروف ہیں۔