Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خوبصورت وادی تیراہ میں شاندار فیسٹیول کا انعقاد

خوبصورت وادی تیراہ میں شاندار فیسٹیول کا انعقاد
October 8, 2015
پشاور (92نیوز) سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے بعد خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں خوف کے بادل چھٹ گئے۔ تیراہ میدان میں پاک فوج کے زیراہتمام منعقدہ ”اتحاد برائے امن“ فیسٹیول منعقد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق وادی تیراہ خیبرایجنسی کی خوبصورت وادی ہے۔ سطح سمندر سے6 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع قدرتی حسن سے مالامال اس وادی پر ایک عرصہ تک دہشت گردی کا راج تھا۔ پاک فوج نے امن کے قیام کےلئے آپریشن کرکے دہشت گردوں کا صفایا کیا تو وادی میں ایک بار پھربارود کی بو اور گھن گرج کی جگہ پھولوں کی مہک اورڈھول کی تھاپ نے لے لی۔ پاک فوج نے فیسٹیول کا انعقاد کیا تومقامی لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ فیسٹیول میں بچوں نے پی ٹی شو، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔ فرنٹیئرکور کی ٹیم نے محسود اورخٹک ڈانس کا شاندار مظاہرہ کیا۔ رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ برقمبرخیل کی ٹیم نے جیت لیا۔ فیسٹیول کے مہان خصوصی بریگیڈیئر محمد طارق فرید خان نے قبائلی عوام پر زور دیا کہ وہ امن کے لئے سکیورٹی فورسز اور حکومت کا ساتھ دیں اور مل کر دہشت گردوں کاخاتمہ کریں۔ tirah1 tirah2 tirah3 tirah4 tirah5 tirah6 tirah7
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔