Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خواہش ہے کہ عوام کو سستی ادویات ملیں ، چیف جسٹس

خواہش ہے کہ عوام کو سستی ادویات ملیں ، چیف جسٹس
February 27, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خواہش ہے کہ عوام کو سستی ادویات ملیں ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پرازخود نوٹس کی سماعت کی ۔
ادویہ سازکمپنی کے وکیل نے بتایا کہ ڈریپ کو قیمتوں میں اضافے کی درخواست پرنوے روز میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے ۔ دو ہزار تیرہ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جو وزیر اعظم کی ہدایت پر واپس لے لیا گیا۔
وکیل مخدوم علی نے کہا کہ ڈرگ پالیسی سالانہ اضافے کی بھی اجازت دیتی ہے ۔ ڈریپ حکام نے عدالت میں بتایا کہ کمپنیاں نامکمل درخواستیں دیتی ہیں اس لیے تاخیر ہوتی ہے ۔ ڈریپ سے اضافہ آٹھ فیصد ملتا ہے، عدالتوں سے زیادہ ریلیف لیتے ہیں ۔
اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیٹا فراہم نہ کرنے والی کمپنیوں کی فہرست فراہم کریں تمام حکم امتناعی خارج کر دینگے ۔ ڈاکٹروں اور ادویہ ساز کمپنیوں میں خدمت کا جذبہ بھی ہونا چاہئے ۔
چیف جسٹس نے ڈریپ کو کمپنیوں کی تمام درخواستوں پر جلد فیصلے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام کمپنیوں کا فارمولہ طے کر کے آگاہ کریں ۔
چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ، نیت صاف ہے ۔ چاہتے ہیں کہ عوام کو دو وقت کی روٹی ، صاف پانی اورسستی ادویات ملیں ۔
عدالت نے مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔