Wednesday, September 18, 2024

خواہش ہے بہادر آباد جانے کی دعوت میڈیا کی طرف سے نہ آئے، فاروق ستار

خواہش ہے بہادر آباد جانے کی دعوت میڈیا کی طرف سے نہ آئے، فاروق ستار
June 12, 2018
کراچی (92 نیوز) ایم کیوایم کی قیادت کا مقدمہ ہارنے والے ڈاکٹر فاروق ستار نے بہادرآباد واپسی کا اشارہ دے دیا اور کہا بلانا ہے تو میڈیا کے ذریعے دعوت نہ دی جائے ۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے نمائش چورنگی پر فلاحی ادارے کے کیمپ کا دورہ  کیا اور دسترخوان کا معائنہ کیا  ۔ میڈیا سے گفتگو میں سیاسی جماعتوں کو یکجہتی کا مشورہ دیا ۔ بہادرآباد کے ساتھیوں کو بھی نہ بھولے اور کہا اگر بلانا ہے تو میڈیا کا سہارا نہ لیا جائے ۔ ایم کیوایم پی آئی بی سربراہ نے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والوں کیلئے دعائے خیر بھی کی ۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے فلاحی ادارے کی جانب سے دسترخوان لگانے کے اقدام کو سراہا اور کہا سیاسی جماعتوں کو بھی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے ۔