Saturday, July 27, 2024

خواجہ معین الدین چشتی کے 805 ویں عرس کے موقع پر حجرہ اعتکاف کو عرق گلاب سے غسل دیدیا گیا

خواجہ معین الدین چشتی کے 805 ویں عرس کے موقع پر حجرہ اعتکاف کو عرق گلاب سے غسل دیدیا گیا
April 4, 2017
لاہور(92نیوز)حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ  کے آٹھ سو پانچویں عرس کے موقع پر حجرہ اعتکاف کے غسل کی رسم  ہوئی جس میں منوں عرق گلاب سے حجرہ اعتکاف کو غسل دیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق حضرت خواجہ معین الدین چشتی  کے آٹھ سو پانچ ویں عرس کے حوالے سے تقریبات ان کے حجرہ اعتکاف داتا گنج بخش پر منعقد ہوئیں ، اعتکاف گاہ کو ہزاروں من عرق گلاب سے غسل دیا گیا جبکہ اس موقع پر پرنور محفل منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ بہترین انتظامات کیے جائیں اور زائرین کو زیادہ  سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ تقریب کے اختتام پر خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی نے  ملک و ملت کے لیے دعا کروائی۔